Showing posts with label Talismate Zohra books. Show all posts
Showing posts with label Talismate Zohra books. Show all posts

Monday, 6 January 2014

Talisman

یہ طلاسم ہیں کیا؟
                        زمانہ قدیم سے سات بنیادی کواکب کو زائچہ میں موثر خیال کیا جاتا ہے۔ گو آج کل یورانس نیپچون اور پلوٹو کو بھی نجوم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تاہم سات بنیادی کواکب کے اثرات کا مقابلہ کرنا اِن کے بس میں نہیں ہے۔ خالد اسحق راٹھور نے اپنے طویل تجربے  علمی اور فنی مہارت کے ساتھ اِن سات بنیادی کواکب کے اشکالی اور عددی طلاسم کا کھوج لگایا اور اسلامی عملیات کے ملاپ سے اِن کو ایک خاص روحانی طاقت کے تابع کر دیا تاکہ اِن کے اثرات میں غیر معمولی اضافہ ہو اور اِن سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں جن کی تفصیل ذیل کی سطور میںبیان کی گئی ہے تاہم طلاسم کے اثرات پڑھنے سے قبل جان لیں کہ اِن کو بنایا کس طرح گیا ہے۔ اِ ن کی بنیاد کیا ہے اور یہ کیوں اور کیسے کام کرتے ہیں؟
                        ہر طلسم تین حصوںپر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ عددی طلسم پر مشتمل ہے۔ دوسرا طلسم سے منسوب ایک خاص شکل جو کہ عددی طلسم کی پشت پر بنائی جائے گی اور تیسرا حصہ اُن اسماءو آیات پر مشتمل ہے جو ہر عددی طلسم کے چاروں اطراف میں تحریر کی گئی ہیں۔ یوں انتہائی قدیم طلاسم کو اسمائے ربی و آیات قرآنی سے ایک خاص طاقت کا منبع بنایا گیا ہے اور اس طرح اِن کے اصل اثرات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔  یہ تمام طلاسم پہلی دفعہ آپ کی نظر سے گزریں گے۔ اس بارے میں تفصیلی مضمون آپ خالدہندی جنتری2009 میں دیکھ سکتے ہیں۔وہ جو اِن طلاسم کو خود بنانے کے خواہش مند ہوں اس جنتری کی انہیں حد درجہ ضرورت ہو گی۔
www.amliyat-jadoo.blogspot.com

Wednesday, 25 December 2013

Talismate Zohra

Book Talismate Zohra
Book Page 164
printed on imported paper 

Print and publish by Rathore Publisher
Short Description of book: 


            محبت کے متوالوں کے لیے ایک نایاب کتاب۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ ان ابواب پر مشتمل ہے جو خالد اسحاق راٹھور نے محبت، تسخیر، شادی، اتفاق، تفریق،الفت وغیرہ جیسے امور پر تحریر کئے ہیں۔ جبکہ دوسراحصہ محبت اور تسخیر کے موضوع پر ایک عربی کتاب کے ترجمے پر مشتمل ہے۔ اپنے نفس مضمون کے اعتبار سے یہ کتاب محبت و تسخیر کے حوالے سے آپ کے ہر مسئلے کا حل لیے ہوئے ہے۔نئے ایڈیشن میں چند اہم مضامین کا خصوصی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک جامع اور آسان فہم کتاب۔