Showing posts with label bacha ka name. Show all posts
Showing posts with label bacha ka name. Show all posts

Friday, 16 May 2014

Daily Horoscope



May 16, 2014

حمل

اگر کوئی پریشانی ہے تو اس کا حل نکل آئے گا۔ صحت اچھی رہے گی۔ مقدمہ بازی سے حصول مقصد حل نہیں ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے بہتر ہے۔

ثور

حصول تعلیم اور فنی مسائل کے حل ہونے کا امکان ہے۔ زراعت کے شعبے سے متعلق افراد کے لیے بہتر وقت ہے۔ گوشت کھانے کو دل کرے گا۔

جوزا

تعلیمی و تحریرو تقریر جیسے معاملات میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کر سکیں گے۔ سفر کا موقع ملے گا۔ ممکن ہے سیرکے لیے جائیں۔کسی پرانے ملنے والے سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

سرطان

صحت کی گڑ بڑ سے واسطہ پڑے گا۔ سواری لینے یا مرمت کروانے کے لیے اچھا وقت ہے۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی ہو گی۔

اسد

موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔ درپیش مسائل کے حل کے لیے لوگوں کی باتیں سننے کی بجائے اپنے ذہن سے کام لیں۔ ایک محتاط وقت۔

سنبلہ

ذاتی کام شروع کرنے کے حوالے سے موزوں وقت نہیں۔ البتہ نوکری وغیرہ کی تلاش کے لیے اچھا وقت ہے۔ اولاد یا رشتہ وغیرہ کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

میزان

رُکے ہوئے کام ہونے کی توقع ہے۔ اِسی طور مالی معاملات میں بھی آسودگی نظر آتی ہے۔ سفر اور سڑک وغیرہ دھیان سے پار کریں۔ حادثے و چوٹ کا امکان ہے۔

عقرب

آسودگی کا حصول ہو گا۔ کام کی طرف زیادہ میلان نہ ہو گا۔ اچھا کھانا ملے گا۔ جنسِ مخالف کے حوالے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔

قوس

مخالفت اور بدمزگی سے واسطہ پڑے گا۔ ذہنی دباؤ یا اُلجھن کا شکار رہیں گے۔ دوستوں کے ساتھ ناراضگی ہو سکتی ہے جوجلد حل ہو جائے گی۔ پریشان نہ ہوں۔

جدی

اپنے غصے اورمزاج کو قابو میں رکھیں،ورنہ حاصل ہوتی کامیابی دور چلی جائے گی۔۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں کچھ گڑ بڑ ہو گی اور پھر معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

دلو

رشتہ لینے اور دینے کے لیے موزوں وقت نہیں۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔ انعامی سکیموں اور لاٹری وغیرہ میں معمولی فائدہ ممکن ہے۔

حوت

مخالفت اور عداوت سے واسطہ رہے گا۔ مالی معاملات کے حل کے لیے قرضہ لینا مشکل ہو گا۔ شادی اور رشتہ کے حوالے سے موزوں وقت ہے۔

Saturday, 28 December 2013

Birth Horoscope

 Birth Horoscope
      Planetary positions, rising sign, moon sign, sun sign, the aspects between the planets are the part of birth horoscope. It is made free. Just send us the coupon given in the "Khalid Rohani Jantri" and "Rehnuma-e-Amliyat".