Showing posts with label daily urdu horoscope. Show all posts
Showing posts with label daily urdu horoscope. Show all posts

Saturday, 14 June 2014

Daily Horoscope In Urdu

آج کا دن کیسا گزرے گا

June 13, 2014

حمل

حسن اور جمال کسی نہ کسی صورت زندگی میں داخل ہوتا نظر آتا ہے۔ کسی بھی بے ہودہ حرکت سے بچیں۔احکام اعلیٰ سے کام نکلوانے کے لیے موزوں وقت ہے۔

ثور

جراحی کے لیے مناسب وقت ۔شادی بیاہ کے لیے مناسب وقت نہیں۔بہن بھائیوں سے چلتی آ رہی رنجشیں دور ہونے لگیں گی۔ مالی حالات بہتر رہیں گے۔ دشمن بدمزگی پیدا کر سکتے ہیں۔

جوزا

گھریلو ماحول بہتر رہے گا۔ مشترکہ بنیادوں پر کی گئی ڈیلز فائدہ نہیں دیں گی۔موسم کا لطف اُٹھائیں گے۔ مزاج میں تبدیلی کا عنصر غالب رہے گا۔قرضہ جات سے نجات ملے گی۔

سرطان

راز زندگی دوسروں پر کُھلنے نہ دیں اور دشمن کو کمزور نہ سمجھیں وہ آپ کی کمزوریوں کا فائدہ ضرور اٹھانا چائیں گے۔کام سے زیادہ نیند کو ترجیح دیں گے۔ سفر میں محتاط رہیں، چوٹ و حادثے کا خطرہ ہے۔

اسد

صحت اچھی رہے گی اور کھانے پینے میں رجحان رہے گا۔چھپی ہوئی باتیں اور دشمن آپ پر ظاہر ہوں گے۔ محنت کو جاری رکھیں۔تحریری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ

خاص طور پر مرد حضرات بگڑے ہوئے معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ دانشمندی اور عقلمندی کی باتیں کریں گے۔ دوسرے آپ سے متاثر بھی ہوں گے۔

میزان

انعامی سکیمیں، بانڈ پرچی وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام نکلنے کی توقع ہے۔ بُری خبر سننے کو ملے گی۔قانونی معاملات آپ کے حق میں انجام پائیں گے۔

عقرب

مزاج میں تبدیلی کا عنصر غالب رہے گا اخراجات میں اضافہ ہو گا۔حکام اعلی سے کام نکلوانے کے لیے موزوں وقت ہے۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو گی۔ سفر میں کامیابی نہیں ہو گی۔

قوس

آسان ذرائع آمدن کا راستہ اختیار کریں گے۔ رفاعی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں گے۔جواہرات کی طرف خاصی دلچسپی لیں گے اور اس کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہو گا۔

جدی

مہمانوں کا آنا ہو سکتا ہے۔اولاد کی خوشی ملے گی ۔ اپنی ذات پر خاصی توجہ دیں گے۔کھانے پینے کی طرف رجحان رہے گا اور اچھی غذا کھائیں گے۔

دلو

پرندے آزاد کروائیں۔عشق و محبت کے معاملات میں رجحان بڑھے گا۔ حصول تمنا بھی ممکن ہے۔ اولاد کے معاملات توجہ طلب رہیں گے۔ خواہشات کی تکمیل کے لیے محنت کریں گے۔

حوت

جنسِ مخالف کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہوں گے۔اشیاء کی توڑ پھوڑ اور ضروری مرمت کا وقت ہے۔ کاموں کو کرنے کی بجائے ان کو اگلے دنوں پر ٹالنے کی کوشش میں ہوں گے۔

Friday, 16 May 2014

Daily Horoscope



May 16, 2014

حمل

اگر کوئی پریشانی ہے تو اس کا حل نکل آئے گا۔ صحت اچھی رہے گی۔ مقدمہ بازی سے حصول مقصد حل نہیں ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے بہتر ہے۔

ثور

حصول تعلیم اور فنی مسائل کے حل ہونے کا امکان ہے۔ زراعت کے شعبے سے متعلق افراد کے لیے بہتر وقت ہے۔ گوشت کھانے کو دل کرے گا۔

جوزا

تعلیمی و تحریرو تقریر جیسے معاملات میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کر سکیں گے۔ سفر کا موقع ملے گا۔ ممکن ہے سیرکے لیے جائیں۔کسی پرانے ملنے والے سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

سرطان

صحت کی گڑ بڑ سے واسطہ پڑے گا۔ سواری لینے یا مرمت کروانے کے لیے اچھا وقت ہے۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی ہو گی۔

اسد

موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔ درپیش مسائل کے حل کے لیے لوگوں کی باتیں سننے کی بجائے اپنے ذہن سے کام لیں۔ ایک محتاط وقت۔

سنبلہ

ذاتی کام شروع کرنے کے حوالے سے موزوں وقت نہیں۔ البتہ نوکری وغیرہ کی تلاش کے لیے اچھا وقت ہے۔ اولاد یا رشتہ وغیرہ کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

میزان

رُکے ہوئے کام ہونے کی توقع ہے۔ اِسی طور مالی معاملات میں بھی آسودگی نظر آتی ہے۔ سفر اور سڑک وغیرہ دھیان سے پار کریں۔ حادثے و چوٹ کا امکان ہے۔

عقرب

آسودگی کا حصول ہو گا۔ کام کی طرف زیادہ میلان نہ ہو گا۔ اچھا کھانا ملے گا۔ جنسِ مخالف کے حوالے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔

قوس

مخالفت اور بدمزگی سے واسطہ پڑے گا۔ ذہنی دباؤ یا اُلجھن کا شکار رہیں گے۔ دوستوں کے ساتھ ناراضگی ہو سکتی ہے جوجلد حل ہو جائے گی۔ پریشان نہ ہوں۔

جدی

اپنے غصے اورمزاج کو قابو میں رکھیں،ورنہ حاصل ہوتی کامیابی دور چلی جائے گی۔۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں کچھ گڑ بڑ ہو گی اور پھر معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

دلو

رشتہ لینے اور دینے کے لیے موزوں وقت نہیں۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔ انعامی سکیموں اور لاٹری وغیرہ میں معمولی فائدہ ممکن ہے۔

حوت

مخالفت اور عداوت سے واسطہ رہے گا۔ مالی معاملات کے حل کے لیے قرضہ لینا مشکل ہو گا۔ شادی اور رشتہ کے حوالے سے موزوں وقت ہے۔

Thursday, 9 January 2014

Daily Urdu Horoscope

آج کا دن کیسا گزرے گا

January 09, 2014

حمل

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔بننے سنوارنے کو دل چاہے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش کی طرف متوجہ ہوں گے۔ دوران سفر حادثہ کا اندیشہ ہے۔

ثور

صحت بہتر رہے گی۔ نئے دوست بنائیں گے۔ روزمرہ اُمور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ملازمین سے زیادہ توقعات وابستہ نہ رکھیں۔اولاد کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔

جوزا

صحت کی طرف خاص توجہ دیں گے اور لوگوں کو بھی صحت میں بہتری کے حوالے سے مشورے دیں گے۔ اپنے کاموں کو نیند پر ترجیح دیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کریں گے۔

سرطان

کسی نہ خوشگوار واقعے سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔خرابی صحت کی صورت علاج پر خصوصی توجہ دیں، ورنہ مرض بڑھ سکتا ہے اور صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔لوگوں کی مدد کریں گے۔

اسد

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔ عشق و محبت کے کاموں سے دور رہیں، شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھا ر دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔

سنبلہ

مخالفین کو نیچا دکھانے اور کامیابی کے حصول کے لیے جدوجہد رنگ لائے گی۔منگنی اور رشتے کے امکانات نہیں ہیں۔ طالب علموں کی توجہ غیر ضروری کاموں کی طرف رہے گی۔

میزان

شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر جاناہو گا۔ مالی معاملات میں تنگی کا سامنا رہے گا۔لوگوں کی مدد کرنے کے مواقع ملیں گے۔مالی حالات بہتر رہیں گے۔ شراکتی کام میں بہتری کی توقع ہے۔

عقرب

محفلوں میں جائیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہوں گے۔ مخالفوں سے محتاط رہیں۔ آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔گمشدہ چیز واپس مل سکتی ہے۔

قوس

والدہ کے رشتے داروں سے تعلقات بہتر ہوں گے اور میل جول بڑھے گا۔وقت کا ضیائع کریں گے۔ بجلی اور ایسے کام جن سے آپ کا تعلق نہیں، ان سے دور رہیں،حادثہ کا خدشہ ہے۔

جدی

زبان اور لہجہ کا غیر ضروری استعمال آپ کے دشمنوں اور مخالفوں میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ خواہشات کی تکمیل ہو گی۔ایک ایسا وقت جب محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔

دلو

جانور کا صدقہ دیں۔ تاکہ مشکل وقت آسانی سے ٹل جائے۔ ذمہ داریوں کا بوجھ اُٹھانے سے بچیں گے۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے میل ملاپ سیروتفریح کا موقع ملے گا۔

حوت

پانی کا استعمال زیادہ کریں۔انعامی سکیموں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ ترقی کے مواقع ملیں گے۔ عمر میں بڑے لوگ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ رشتے ،شادی کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

Friday, 20 December 2013

Cause and Effect

Cause and Effect
Although there area unit many alternative approaches to pseudoscience, all astrologers seem united within the concept that there's a affiliation between the heavens and also the Earth -- they share one common house. for hundreds of years there has been a misunderstanding regarding the character of pseudoscience to the result that the heavens somehow "influence" events here on Earth. This theory of celestial influence has penetrated into the fashionable world till nowadays it's the most thought or plan of pseudoscience supported by the general public -- the lay pseudoscience audience.
Professional astrologers don't hold with theories of celestial influence. Instead, the fashionable forecaster conceives of the heavens and Earth as united, interpenetrating, and sharing a standard house and time. the good cosmic or celestial events happening around and on the far side the world (eclipses, lineups, so on) don't seem to be seen as inflicting events to occur on Earth, however as nice signatures of events conjointly happening here on Earth. In alternative words, there's no "cause" within the heavens followed by associate degree "effect" here on Earth. Instead, each planetary and sublunary events happen at the same time and area unit reciprocally reflective. Neither is that the explanation for the other; each area unit the merchandise of the instant, one acted get into the heavens on top of, the opposite here on the world below.
While astrologers do not feel that heavenly events area unit the explanation for events here on Earth, {they do|they area unit doing} feel that specific heavenly events are enacted here on the world too -- at constant moment. In alternative words, there's only 1 grand "play." the good drama enacted within the sky is additionally acted out (in precise detail) here on Earth within the same instant. in our own way to mention this can be that the world is an element of the cosmos and shares therein cosmic moment. Scientists are discovering (for example) that sunspots, star flares, and star activity have a really definite (and virtually immediate) result here on Earth. Astrologers tend to feel that each one major cosmic events like eclipses area unit interactive; they represent associate degree activity conjointly going down inside North American country and our consciousness.
Astrology may be a study of heavenly cycles and cosmic events as they're mirrored in our sublunary atmosphere and vice-versa -- an enormous cosmic clock. Astrologers notice the cosmic patterns disclosed within the lilting motions of the planets an excellent facilitate in shedding light-weight on the apparent helter-skelter of existence. Astrologers might have their heads within the heavens, however solely to higher guide their feet here on Earth.

Thursday, 19 December 2013

What is astrology

What is Astrology? 

     Astrology is the science of finding connection between those of us on the Earth and the Cosmos. It follows the patterns of movement by the planets and stars and assigns meanings to them that relate to human motivation and consciousness. Astrology is not a simple meaning like what you read in the horoscope section of the newspaper. A true astrological report takes into account not only the Sun sign (what you get in the paper), but the placements of all the planets of our solar system and sometimes other celestial bodies as well in relation to your birth time. When all these meanings are compiled, it becomes a very complex and detailed description of a person’s profile.

Tuesday, 17 December 2013

NASA

NASA's Hubble Looks at a Members-only Galaxy Club - This new Hubble image shows galaxies in the constellation of Eridanus (The River). NGC 1190 stands apart from the rest; it belongs to an exclusive club known as Hickson Compact Group 22 (HCG 22). 

Hickson Compact Groups are incredibly tightly bound groups of galaxies. Their discoverer Paul Hickson observed only 100 of these objects, which he described in his HCG catalog in the 1980s. To earn the Hickson Compact Group label, there must be at least four members — each one fairly bright and compact. These short-lived groups are thought to end their lives as giant elliptical galaxies, but despite knowing much about their form and destiny, the role of compact galaxy groups in galactic formation and evolution is still unclear.

These groups are interesting partly for their self-destructive tendencies. The group members interact, circling and pulling at one another until they eventually merge together, signaling the death of the group, and the birth of a large galaxy.

CREDIT: European Space Agency

Monday, 16 December 2013

Rathore Publisher Books


  
          عامل بننے کے خواہش مندوں اور عملیات کے مختلف شعبوں اور لاتعداد سوالات کے جوابات لیے ایک لاجواب کتاب اس کتاب کے موضوعات کے بارے میں مکمل تفصیل کے لیے کئی ایک صفحات درکار ہوں گے۔ اس لیے اِن کا یہاں ذکر ممکن نہیں۔ مختصر طور پر یہ سمجھ لیں یہ کتاب اُن تمام سوالات کے جوابات لیے ہوئے ہے۔ جو روحانی اور عملیاتی علوم کے کسی بھی طالب کے ذہن میں پیدا ہو سکتے ہیں۔ عملیات کے اُصول و قواعد پر ایک ایسی لا جواب کتاب جو اس سے قبل آپ کی نظروں سے نہ گزری ہو گی۔مصنف خالد اسحاق راٹھور کے خاص عملیات اور راہنمائی اس کتاب کا خاص خاصہ ہے۔ وہ جو عامل بننا چاہتے ہیں یا علم عملیات کو سمجھنا چاہتے ہیں یا وہ جو عملیات میںمہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں سب کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ہر درجہ اہم ہے۔

Basic Information about Astrology

نجوم

علم نجوم (عربی: نجم کی جمع نجوم)، اجرام و نقاط فلکی (گرہوں) بشمول کواکب کی بروج اور بیوت میں حالت وحرکات کا مطالعہ اور ان سے پیش گوئی کے لئے ممکنہ نتائج کا استخراج ہے۔ نجوم کی علمی بنیادوں سے لا علم افراد بسا اوقات اسے توہم پرستی، شگون، اور قیاسی آرائی کا نام دیتے ہیں۔ تاہم نجوم کا تعلق تاریخ انسانی کے قدیم ترین علوم سے ہے ۔یہ علم صدیوں تک علم ہیئت، طب، ریاضی اور فلسفہ کا لازمی جزو رہا ہے اور دنیا کے جید فلاسفہ، حکیم، شاعر اور سائنسدان اس کے طالب علم رہے ہیں

Nick Campion, from The Ultimate Astrologer: Astrology is the word of the stars - from the Greek astra (star) and logos (word). It is the study by which we read significance for our lives into the movements of the stars and planets

Friday, 13 December 2013

Birth Horoscope

Birth Horoscope (With Comments in Urdu / English)
This is the commentary on the birth horoscope. It includes the effects of planets in different signs of horoscopes, effects of planets in different houses of the horoscope, aspects of the planets in the horoscopes, their effects, exaltation and debilitation of planets i.e. the positive or negative planets & the strong or weak planets.
www.khalidrathore.com


Books of Rathore Publisher

-کتب راٹھورپبلثرر
-


            تسخیر موکلات و حاضرات کا موضوع علوم مخفی کے ہر شائق کے لیے کسی نہ کسی طرح کی دلچسپی لیے ہوئے ہے۔ تاہم تسخیر موکلات و حاضرات میں قدم رکھنے سے پہلے اس منزل کو سر کرنے کے لیے جس خصوصی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اس علم کے طالبان کو نہیں ملتی۔ یہ کتاب جہاں قاری کی درست رہنمائی کا باعث ہو گی وہاں یہ خالد اسحاق راٹھور کے تسخیر موکلات، حاضرات، جنات وغیرہ کے موضوع پر مستند اعمال لیے ہوئے ہے۔ اس موضوع پر کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے آپ اس کتاب سے حقیقی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ تسخیر موکلات و حاضرات کے حوالے سے کسی بھی مشق وغیرہ کی ابتداءسے قبل اس کا مطالعہ ضرور کر لیں تاکہ درست راستے کے تعین کرنے میں آپ کو آسانی ہو۔

Daily Horoscope 13-12-2013

آج کا دن کیسا گزرے گا

December 13, 2013

حمل

جذباتی گفتگو کریں گے۔ بینکوں سے وابستہ معاملات حل ہو جائیں گے۔ گھر کی مرمت و تزئین کی طرف رجحان ہو گا۔سفر یا سیر کی منصوبہ بندی ہو گی۔

ثور

فلاحی کام اور لوگوں کی راہنمائی کریں گے۔عمر میں بڑے لوگوں سے تعاون ملے گا۔ گفتگو میں عقلمندی سے زیادہ بے وقوفی جھلکے گی۔ جانور یا کیڑا کاٹ سکتا ہے۔

جوزا

دشمن پر حاوی رہیں گے۔ قانونی معاملات میں جیت آپ کی ہو گی۔ صحت اچھی رہے گی۔ اپنی ذات پر خاص توجہ دیں گے اور اپنے اندر کچھ تبدیلی بھی لائیں گے۔

سرطان

اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکیں گے۔وقت کا ضیائع کریں گے۔طبیعت ناساز گار رہے گی۔رشتے داروں سے ملاقات ہو گی۔اپنے کام کی طرف کوئی خاص دھیان نہ دیں گے۔

اسد

ماتحت لوگ آپ کے کام آئیں گے۔ ذہنی سکون ملے گا۔اپنے بڑوں کا احترام اور بچوں سے پیار کریں گے۔ جس کی وجہ سے وہ لوگ بھی آپ کی مدد کریں گے۔

سنبلہ

غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔سواری کی مرمت کروائیں تاکہ آپ کا سفر آسانی سے کٹ جائے۔ وراثتی امور کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔

میزان

نئے یار دوست بنائیں گے اور ایک اچھی دوستی جنم لے گی۔قیمتی چیزوں کو حفاظت سے رکھیں،چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئی ناخوشگوار واقع پیش آ سکتا ہے۔

عقرب

اپنی خواہشات اور احساسات کو شیئر کرنا نقصان کا باعث بنے گا۔ موسم میں تبدیلی اور شدت کی وجہ سے بیمار ہو سکتے ہیں،بہتر یہی ہے کہ احتیاط کریں۔

قوس

آج کے دن آپ کچھ عجیب و غریب حرکات کریں گے۔ جس کی آپ سے توقع نہ ہو گی۔ سبزیاں کھانے کو دل کرے گا۔کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ وقت گزرے گا۔

جدی

خوشگوار دن گزرے گا۔ اخلاق اچھا رہے گا۔ خرید و فروخت کے دوران محتاط رہیں۔ مخالف شخص دھوکہ دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔یار دوست آپ کے کام آئیں گے۔

دلو

دعوتوں اور محفلوں میں شرکت کریں گے۔اچھی خوراک کھائیں گے۔ سفر کے لیے جانا ہو گا۔ چھوٹے موٹے اخراجات بھی ہوں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

حوت

قرضہ مل سکتا ہے۔ مالی حالات بہتر رہیں گے۔بینک سے وابستہ کام آسانی سے حل ہو جائیں گے۔یار دوستوں اور ملنے والوں سے دوبارہ روابط ہوں گے۔