Sunday 23 March 2014

Questions

سوال

پتھر کون سا استعمال کروں؟

جواب

آپ کے لیے لاجورد کا استعمال مفید و مبارک ثابت ہو گا۔

عثمان، لاہور

سوال

رزق کی بہت تنگی ہے، کیا کروں؟

جواب

آپ سُنیلا پکھراج استعمال کریں اور نمازِ فجر کے بعد’’یا اللہ یا واسع‘‘ کا ذکر گیارہ سو بار کیا کریں۔ بعد از ذکر اللہ تعالیٰ سے خلوص قلب سے دعا کریں۔ انشاء اللہ بہتری واقع ہو گی۔

محمد نعیم، کراچی

سوال

میرا برج اور ستارہ کون سا ہے؟

جواب

آپ برج عقرب ستارہ مریخ کے تحت اپنے حالات دیکھا کریں۔

شیراز شاہد، کراچی

سوال

والد صاحب عرصے سے بیمار ہیں۔ کوئی کہتا ہے جادو ہے کوئی کہتا ہے اثر ہے۔ کیا وجہ ہے؟

جواب

بلحاظ حساب نہ جادو ہے نہ اثر ہے اور نہ ہی کوئی بددعا۔ جسمانی بیماری ہے، ڈاکٹری علاج کروائیں۔ سو فی صدتندرست تو نہ ہوں گے کیونکہ عمر کا بھی تقاضا ہے۔ تاہم فرق ضرور پڑے گا۔

عظمی حبیب، کراچی

سوال

کیا مجھ پر ساڑھ ستی چل رہی ہے؟

جواب

نہیں۔ کسی نے غلط بتایا ہے۔

محمد اکمل، کراچی

No comments:

Post a Comment