آج کا دن کیسا گزرے گا
May 17, 2014
حمل
صحت اچھی رہے گی۔ معاملات میں آسانی پیدا ہو گی اور لوگوں سے متعلق کام ہونے کی توقع ہے۔حصول حق کے لیے جدوجہد مثبت رنگ لے گی۔
ثور
مخالفین پر غلبہ رہے گا۔چھوٹے موٹے مسائل سے پریشان نہ ہوں، کامیابی حاصل ہو گی۔ گھریلو کاموں اور گھر کی تزئین و آرائش کا رجحان رہے گا۔
جوزا
مخالفین سے محتاط رہیں، کچھ نہ کچھ حرکت ضرور کریں گے۔ کسی نئی جگہ زمین یا مکان وغیرہ کا سودا نہ کریں۔ مستقبل میں پریشانی ہو گی۔ لڑائی جھگڑے سے بچیں۔
سرطان
شراکتی معاملات میں نقصان اور پریشانی ہو گی۔ مالی معاملات میں تناؤ رہے گا۔ اپنے اخراجات کو کنٹرول کریں۔بلاوجہ دوسرں کی لڑائی اپنی گردن میں ڈالیں گے۔
اسد
اپنے آپ کو عقل کل خیال نہ کریں۔ جن باتوں کی سمجھ نہیں اِن کے حوالے سے کسی سے مشورہ کرنا مناسب رہے گا۔ شریک حیات پر دباؤ بڑھانے سے حالات میں تناؤ پیدا ہو گا۔
سنبلہ
چھپی ہوئی باتیں ظاہر ہوں گی۔ جو باعث صدمہ بھی ہو سکتی ہیں۔ لوگوں سے توقعات پوری نہ ہوں گی۔ ملازم فائدہ مند ثابت نہ ہوں گے۔ سفر کا امکان رد ہو گا۔
میزان
صدقہ خیرات ضرور کریں۔ جو بھی مشکل آئے گی آپ کی مستقل مزاجی سے حل ہو جائے گی۔ اچھی خوراک ملے گی اور بیرون ملک سے متعلق معاملات آگے چلیں گے۔
عقرب
خفیہ دشمن حرکت میں آئیں گے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔دوران سفر گاڑی کی خرابی متوقع ہے۔ اپنی بات پر اڑے رہیں گے۔
قوس
صحت اچھی رہے گی۔ گھریلو معاملات میں محتاط رویے کی ضرورت ہے۔ اولاد پر خصوصی توجہ دیں، دیکھیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ گھر کی ڈیکوریشن پر توجہ دیں گے۔
جدی
دوست و احباب کے ساتھ محفل کا امکان ہے۔ کھانے پینے کی طرف رجحان رہے گا۔ بچوں کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ بیرون ملک سے اچھی خبر متوقع ہے۔
دلو
نئی یا پرانی سواری خریدنے کے خواہش مند ہیں تو موزوں وقت ہے۔ گھریلو سکون کے لیے متلاشی رہیں گے۔ رشتہ وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کو کامیابی ملنے کا امکان ہے۔
حوت
اگر کامیابی چاہتے ہیں تو کچھ سخت اقدام اٹھانے ہوں گے۔عزیز و اقاراب سے حسب منشاء مدد نہ ملے گی۔ وراثتی اُمور کے حل کچھ نہ کچھ ملنے کی اُمید ہے۔
No comments:
Post a Comment