Monthly Horoscope

Aries

یکم تا8ماچ

مالی حالات میں خرابی متوقع ہے۔ آپ کے ذہن پر غصہ سوار رہے گا اورآپ اکثر فیصلے یا کام جلد بازی میں کریں گے۔ امتحانی نتائج کو لے کر پریشانی کی کوئی بات نہیں، انشائ اللہ بہتر نتائج سامنے ائیں گے۔ بانڈ، ریس وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔ وراثتی مکان یا جائداد کا مسئلہ چلا آ رہا ہے تو حل نہ ہو سکے گا۔ وہ افراد جو مکان یا سواری کی خریداری کرنا چاہتے ہیں ان کو بہتر چیز مناسب قیمت کے ساتھ ملنے کی توقع ہے لیکن اس کے لیے ان کو کافی محنت کرنا ہو گی۔ بیماری طوالت اختیار کر گئی تھی تو اب صحت میں بہتری کے اُمید پیدا ہوتی نظر آ رہی ہے۔
9تا16مارچ
حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو کوشش کریں وہ حل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کاروبار سے منسلک افراد کے کام میں پہلے کی نسبت بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ اگر ان کو کام میں کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ دور ہو جائے گی۔ گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ ہے تو آپ کے ان پر اخراجات ہوں گے۔ خاندان یا عمر میں بڑے لوگوں سے متعلق اگر کوئی کام ہیں تو حل نہ ہو سکیں گے۔ آپ کا اپنے یاردوستوں اور بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ ملنا جلنا ہو گا، لیکن بہت کم۔ سیروتفریح یا تجارت کے لیے اندرون ملک سفر کرنے کے لیے یہ وقت بہتر ہے۔شریک حیات اور اولاد کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔
17تا24مارچ
بہو کے ساتھ تعلقات خراب ہیں تو اِ ن میں بھی پہلے کی نسبت بہتری آئے گی۔ آپ کی چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ بڑے بہن بھائیوں اور یار دوستوں سے وابستہ اگر کوئی غلط فہمی تھی تو وہ دورہو جائے گی اور تعلقات دوبارہ استوار ہوں گے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گی۔ سیروتفریح کے پروگرام بنائیں گے، لیکن ان کوبھی عملی شکل دینے میں کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ شراکت یا وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو وہ حل نہ ہو سکے گا۔ اولاد کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوتا نظر آ رہاہے۔ حکومتی عہدیداروںسے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔آپ کے انداز ِگفتگو میں پہلے کی نسبت اچھا ہو گا۔
25تا31مارچ
بہن بھائی اور رشتے دار آپ کے لیے کافی اہمیت اختیار کر جائیں گے۔ آپ کے اخراجات زیادہ تر ان کے اوپر ہی ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ کی خواہشات بھی آپ سے منسلک رہیں گی۔ باہر جانے کے خواہش مند افراد اگر اس وقت اپنی کوششوں میں تیزی پیدا کریں تو بہت ممکن ہے کہ رواں وقت میں آپ کو کامیابی حاصل ہو جائے۔ حکومتی اداروں اور افسران سے متعلق کاموں میں آپ کو کامیابی ہو گی۔ آپ کے وہ معاملات جو حکومتی اداروں یا حکومتی اہلکاروں کی وجہ سے کسی رکاوٹ یا بندش کا شکار تھے تو اب کسی حد تک ان کے حل ہونے کی اُمید پیدا ہو گی۔ دشمن آپ کے خلاف سازشیں کرتے نظرآ رہے ہیں۔ اُن کی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔
سعد تاریخیں
8-13-22-23-27
نحس تاریخیں
18-25
لکی نمبر
4-5-9


Taurus
یکم تا8ماچ

اخراجات میں غیر ضروری اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔ شریک حیات کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں، ورنہ حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔ دشمنوں اور مخالفوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے یہ آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ انعامی سکیمیں، بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو ان سے مالی فائدے کی امید بھی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنا موزوں نہیں، حادثہ کاشکار ہو سکتے ہیں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتررہیں گے۔ نیز ان کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام بھی بنائیں گے۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو ان کو تھوڑا بہت کھلائیں پلائیں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
9تا16مارچ
رواں دنوں میں آپ کی توجہ علوم مخفی کی طرف زیادہ رہے گی،سیکھنے کے لیے یہ وقت بہترہے۔ ذاتی کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ بھی دور ہو جائے گی۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے، نیز ان سے وابستہ اگر کام ہیں تو وہ بھی حل نہ ہو سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو ان دنوں میں سفر ممکن نہیںہے۔ حکومتی عہدیداروں اور قانونی معاملات سے متعلق مسائل حل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ رشتے داروں اور یاردوستوں سے میل جول کم رہے گا۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں پہلے کی نسبت بہتری آئے گی۔ آپ کے اخراجات میں کمی آتی نظر آ رہی ہے۔ طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف پہلے کی نسبت زیادہ رہے گی اور تعلیم سے ہٹ کر جو کام کر رہے تھے ان پر توجہ کم دیں گے۔ ملازمین سے وابستہ کام مقررہ وقت پر تکمیل نہ پا سکیں گے۔
17تا24مارچ
وہ ملازمت پیشہ افراد جن کی ترقی کی فائل کافی دیر سے رُکی ہوئی ہے، رواں عرصے میں اُس پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی، اور ترقی کے امکانات پہلے کی نسبت زیادہ ہو جائیں گے۔آپ کے اپنی ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک مسائل کا سامنا ہو گا۔ ذاتی کاروبار سے منسلک افراد کے لیے یہ وقت بہتر ثابت ہو گا۔ آپ کی توجہ اپنی ذات پر زیادہ رہے گی۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ سفارش کے بغیر حل نہ ہو سکیں گے۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں اپنے بہن بھائیوں ، حکومتی اور غیر سرکاری ادارے سے لینے کی کوشش کریں آپ کو کامیابی ملتی نظر آ رہی ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں پہلے کی نسبت خرابی آئے گی۔
25تا31مارچ
شریک کار کی طرف سے مالی فائدہ متوقع ہے۔ رواں دنوں میں آپ کے اوپر روپے کمانے کا بھوت سوار ہو گا۔ اس حوالے سے آپ بہت سے آسان ذرائع کا سہارا لیں گے۔ مثلاً بانڈ، انعامی سکیمیں، گھڑ سواری وغیرہ، اس حوالے سے آپ کو خاطر خواہ کامیابی بھی ہو گی۔ آپ اپنا وقت اولاد کے ساتھ گزارنا پسند کریں گے۔داماد کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ بینکوں میں اکاونٹ کھلوانے اور انشورنس کروانے کے لیے وہ وقت سعد ثابت ہو گا۔ مال کی لین دین کے دوران احتیاط سے کام لیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے۔ ملازمین پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کرنا نقصان کی طرف لے جا سکتا ہے۔
سعد تاریخیں
6-10-11-15-16
نحس تاریخیں
20-27
لکی نمبر
0-2-7


Gemini

یکم تا8ماچ
آپ کا رجحان خط و کتابت اور فنون لطیفہ کی طرف بڑھے گا۔ امیدوں اور خواہشات کو عملی شکل دینے کے لیے موزوں وقت ہے لیکن اس کے لیے آپ کو محنت بہت زیادہ کرنا ہو گی۔سوتے میں برے خواب آئیںگے اور آپ اپنے اوپر جادو و سحر بھی محسوس کریں گے۔ جادو و سحر کے خاتمہ کے لیے آپ ہمارے ادارے سے لوح رد سحر لے کر استعمال کریں۔ اولاد کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ انعامی سکیمیں، بانڈ ریس وغیرہ کھیلتے ہیں تو ان سے مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ قانونی معاملات میں آپ کے دخل اندازی سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ گھریلو حالات بہتر رہیں گے اور گھریلو سکون میسرے آئے گا۔
9تا16مارچ
آپ کی توجہ مذہبی کاموں کی طرف پہلے کی نسبت زیادہ رہے گی۔آپ اپنا مال رفاعی کاموں میں خرچ کریں گے۔ زمین و جائیداد اور گاڑی وغیرہ کی خرید و فروخت کرنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ اندرون یا بیرون ملک سفر کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کی یہ خواہش اس عرصے میں عملی شکل اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ نیزاس سلسلے میں چھوٹے بہن بھائیوں اور قریبی رشتے داروں کی طرف سے بھی مدد ملے گی۔ انعامی سکیمیں ، لاٹری، بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو یہ فائدہ مند نہ رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ آتی نظر آ رہی ہے۔ شراکتی اکاونٹ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریںوہ حل ہو جائے گا۔ ساس ہیں تو آپ کے تعلقات اپنی بہو کے ساتھ بہتر نہ رہیں گے۔
17تا24مارچ
سیر و تفریح کے پلان بنائیں گے اور جائیں گے بھی۔ شادی بیاہ اور اسی طرح کی دوسری تقریبات میں آپ کی شرکت رہے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ رواں عرصے میںحل نہ ہو سکیں گے۔انعامی سکیمیں، لاٹری، بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اس سے فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ آپ کی اکثر خواہشات پوری نہ ہو سکیں گی۔ کاروبار سے منسلک افراد کوکام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ مسئلہ حل ہو جائے گا نیز کاروبارمیں پہلے کی نسبت بہتری آئے گی۔ کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن ہے۔ ملازمین سے وابستہ کام مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔
25تا31مارچ
کواکبی پوزیشن آپ کو مختلف معاملاتِ زندگی میں کامیابی دلانے کا باعث بنے گی۔گوکسی بڑی کامیابی کی توقع تو نہیں ہے تاہم پھر بھی اچھے حالات سے واسطہ رہے گا۔ اس عرصے میں آرام و سکون کے حوالے سے توجہ گھر پر مرکوز ہو جائے گی۔ گھر میں گزارا گیاوقت آپ کو ذہنی اور قلبی سکون دے گا۔ کاروبار کرنے والوں کے کاروباری معاملات اُن کے لیے کافی اہم ہو جائیں گے۔ مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔ شادی شدہ افراد کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہو جائے گی۔ غیر شادی شدہ لوگوں کی بات چیت چلے گی۔ انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے لیے یہ عرصہ کوئی خاطر خواہ نتائج لے کر نہیں آ رہا۔
سعد تاریخیں
8-13-18-27
نحس تاریخیں
1-22-23-29
لکی نمبر
4-9-6

Cancer

یکم تا8ماچ
مکان یا سواری کی خرید و فروخت کرنے کے لیے موزوں وقت نہیں، ڈیل مکمل نہ ہو سکے گی اور اگر ہو بھی گئی تو وہ شخص آپ کے ساتھ بے ایمانی کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ مالی حالات بہتر رہیں گے۔ انعامی سکیمیں کھیلتے ہیں تو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہو گا۔ صحت کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت یاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساس کے ساتھ تعلقات خراب رہیںگے۔ بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ بول چال بند رہے گی۔ بیرون ملک سفر کرنے کے لیے سعد وقت ہے۔ رواں دنوں میں کیا گیا سفر خوشگوار ثابت ہو گا اور اگر کسی خاص مقصد کے لیے سفر کرتے ہیں تووہ مقصد بھی ضرور پورا ہو گا۔
9تا16مارچ
شراکتی کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں اگر کسی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ پریشانیاں دور ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ آپ کے لوگوں کے ساتھ انداز گفتگو میں پہلے کی نسبت بہتری آتی نظر آرہی ہے۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ آپ اپنے دشمنوں پر حاوی رہیں گے۔ قرضہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کی کوششیں رنگ لاتی نظر آ رہی ہیں اور آپ کو اپنے مقصد میں بھی کامیابی مل جائے گی۔ انعامی سکیمیں، میچ، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ ناراضگی تھی تو وہ دور ہو جائے گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ شراکتی کاروبار اور ساتھیوں کے ساتھ معاملات میں لاپرواہی اور بے توجہی اختیار نہ کریں۔ مستقبل کے کاروباری حالات اور معاملات کو مناسب طور پر چلانے کے لیے اس وقت پوری توانائی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
17تا24مارچ
قرضہ لینا چاہتے ہیں یا لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کی محنت رنگ لاتی نظر آ رہی ہے۔ نیز اس سلسلے میں اپنے خاندان کے لوگوں سے بھی رابطہ ضرور کریں، ان کی طرف سے بھی کسی نہ کسی طرح کی مدد مل جائے گی۔ طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف ضرورت کے مطابق رہے گی۔ نیز اگر نتائج کو لے کر پریشان ہیں تو توقع ہے کہ اچھا رزلٹ آئے گا۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ تلخ رہے گا۔ مالی حالات میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ حکومتی اداروں سے وابستہ کام ڈیل کے بغیر حل نہ ہو سکیں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میںچھوٹی موٹی پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ ساس کے ساتھ ناراضگی تھی تو وہ دور ہو جائے گی۔ آپ کی چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
25تا31مارچ
آپ کا دھیان مذہب اور اعلیٰ تعلیم کی طرف رہے گا۔ مذہبی رسومات کو پورا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کسی نہ کسی طرح مذہب کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔ رشتے داروں اور بہن بھائیوں سے تعلقات کافی محبت آمیز رہیں گے۔ اخراجات کی ایک بڑی مد ٹیلی فون کا بل بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن آپ اس کو ہنسی خوشی ادا کر دیںگے۔ دوستوں کے ساتھ کہیں سیروتفریح پر جانے کا موقع ملے گا۔ تحریر، تقریر اور لکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ دفتری کام کے سلسلے میں سفر ممکن ہے۔ اس سفر سے آپ کے اپنے بھی ذاتی مفادات پورے ہو جائیں گے۔ دشمن آپ پر دبائو ڈالیں گے۔ ان سے ڈرنے کی بجائے مقابلہ کریں۔
سعد تاریخیں
6-10-11-15-16
نحس تاریخیں
3-4-18-25-31
لکی نمبر
0-2-9
 

LEO

یکم تا8ماچ
کاروباری افراد کے کام میں کمی آئے گی۔ نیز کاروبار سے حاصل ہونے والا منافع بھی کم رہے گا۔ بڑے بہن بھائیوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہے تو وہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔ سفر کے لیے جاتے ہیں تو اپنے سامان کے دھیان رکھیں، چوری ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہمسایوںکے ساتھ آپ کو بول چال بند رہے گی۔ خاندان کے لوگوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی آئے گی۔ انعامی سکیمیں، بانڈ نمبر کھیلتے ہیں تو ان سے فائدہ حاصل کرتے نظر آرہے ہیں۔ ماموں اور خالہ یا ان کے بچوں سے ملاقات ہو گی۔ زمین یا مکان کی خرید و فروخت کی کوشش کرتے ہیں تو بات پکی نہ ہو سکے گی۔مزدوری کرنے والے افراد کے کام میں بہتری آئے گی۔
9تا16مارچ
صحت کے حوالے سے اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو یہ پریشانی دور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں پہلے کی نسبت بہتری آئے گی۔ شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں اگر کسی مسئلہ کا سامنا ہے تو کوشش سے وہ پریشانی دور ہو جائے گی۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں پہلے کی نسبت بہتری آئے گی۔ آپ کا رویہ پیار محبت والا رہے گا۔ آپ کا اپنے یار دوستوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا رہے گا۔ حکومتی اداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہوتے نظر نہیںآ رہے۔ ذاتی کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ مقدمہ وغیرہ جیسے قانونی نوعیت کے مسئلہ کا شکار ہیں تو اس کا فیصلہ آپ کے حق میں نہ ہو گا۔
17تا24مارچ
کاروبار سے منسلک افرادکے کام میں نسبتاً بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ کاروبار سے ہونے والے منافع میں بھی اضافہ ہو گا۔بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی ہے تو وہ دور ہو جائے گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اگر ان سے وابستہ کوئی کام ہیں تو ان سے نرمی سے پیش آئیں، آپ کا کام ہو جائے گا۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ آپ کی اُمید کے مطابق حل نہ ہو سکیں گے۔ خاندانی یا ذاتی زمین ہے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی واقع ہو گی۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو کوشش سے وہ حل ہو جائیں گے۔ معاشرے میں آپ کی عزت میں بہتری آئے گی۔
25تا31مارچ
میوزک اور شاعری کی کسی محفل میں جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ وہ افراد جنہوں نے کسی کو اُدھار دے رکھا ہے اور واپسی کا مقرر وقت گزر چکا ہے تو رواں دنوں میں کوشش کریں، آپ کو اپنی رقم یا چیز جو دی تھی وہ واپس مل جائے گی۔آپ کو اپنی خواہشات اور تمنائوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی، لیکن پھر بھی چند ایک خواہشات اور تمنائیں پوری کر پائیں گے۔ سواری یا جائداد کی خرید و فروخت کرنا چاہتے ہیں تو یہ وقت سعد ثابت ہو گا آپ کو بیش قیمت اور بہتر چیز مل جائے گی۔ سیروتفریح کے کافی پلان بنا دیں گے۔ لیکن چند ایک دفعہ ہی جانا ہو جائے گا۔ وہ افراد جو انعامی سکیمیں، بانڈ وغیرہ کے شوقین ہیں ان کو چاہیے کہ رواں دنوں میں کھیلیں۔ انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
سعد تاریخیں
3-4-8-13-22-23-31
نحس تاریخیں
20-27
لکی نمبر
4-3-8

Virgo 


یکم تا8ماچ
مالی حالات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آپ کو اپنی جمع پونجی استعمال کرنا پڑے گی۔ وراثتی معاملات بھی آپ کے لیے پریشانی کا باعث بنیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کو کام میں کسی قسم کا مسئلہ پیش آئے تو ان کوچاہیے کہ افسران سے رابطہ کریں وہ اس کا بہتر حل نکال دیں گے۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔یار دوستوں سے میل جول زیادہ ہو گا۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف کم رہے گی۔ اگر امتحانی نتائج نکلتے ہیں تو وہ بھی بہت زیادہ خوشگوار نہ ہوں گے۔ پچھلے کچھ دنوں میں اگر کوئی چیز گم ہوئی تھی وہ واپس مل جائے گی۔ دشمنوں سے مقابے کی پوزیشن میں رہیں گے۔ ان کی طرف سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
9تا16مارچ
ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں اگر کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ مسئلہ آپ کی خواہش کے مطابق حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اولاد کے ساتھ ناراضگی ہے تو وہ دور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کاروبار ی حضرات کو کام میں چھوٹی موٹی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انعامی سکیمیں،میچ، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس میں اُمید کے مطابق فائدہ نہ ہو سکے گا۔ یار دوستوں اور بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ ملنا جلنا کم رہے گا۔ آپ کے تعلقات اپنی ساس اور شریک حیات کے ساتھ بہتر رہیں گے۔ آپ کارجحان مذہبی کاموں کی طرف کم رہے گا، نیز آپ اپنا مال رفاعی کاموں میں خرچ کرتے نظر نہیں آ رہے۔ عمرہ یا زیارت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں ہے۔قانونی نوعیت کے درپیش مسائل حل نہ ہو سکیں گے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔
17تا24مارچ
آپ کے مالی حالات میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو کام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ پریشانی بھی دور ہو جائے گی۔اُستاد اور روحانی بزرگ سے ملاقات کرنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔کاروبار سے وابستہ افراد تجارت کے سلسلے میں اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گا۔ آپ کے ا پنے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی آئے گی، نیز ان سے ملنا جلنا بھی کم رہے گا۔ ملازمین سے وابستہ کام کے حل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو ملتا نظر نہیں آ رہا۔ قانونی نوعیت کے درپیش مسائل ہیں تو کوشش کریں ان کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو گا۔
25تا31مارچ
خاندان کے لوگوں کے ساتھ بحث و مباحثہ اور تکرار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ والد کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ کاروبار میں مالی لحاظ سے فائدہ ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عزت اور شہرت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ چیزوں میں تبدیلی پسند کریں گے۔ تخلیقی سوچ کے حامل ہوں گے۔ وہ خواتین و حضرات جو شادی کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، اس عرصہ کے دوران ان کا رشتہ طے ہونے کے امکانات ہیں۔وہ میاں بیوی جن کے درمیان کسی وجہ سے ناچاقی تھی اس کو دور کرنے کا بہترین وقت ہے۔ آپ کے اخراجات دوستوںکے ساتھ سیروتفریح پر جانے کی وجہ سے ہوں گے۔ملازم پیشہ لوگوں کے لیے یہ عرصہ بہتر ثابت ہو گا۔
سعد تاریخیں
6-10-11-15-16
نحس تاریخیں
1-22-23-29
لکی نمبر
3-7-8

Libra 

یکم تا8ماچ

ساس اور شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔ سیرو تفریح کے لیے جائیں گے۔ کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے موثر تاریخیں نہیں۔ اگر کاروبار کی شروعات کی گئی تو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔ سفر کرنے کے لیے بہتر وقت ہے نیز آپ کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔ سفر کے دوران اگر آپ خود ڈرائیونگ کرتے ہیں تو حادثہ کا خدشہ ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ ہوئی جہاز، ریل یا بس کے ذریعے مطلوبہ جگہ پر جائیں۔ آپ کی خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ عبادات کی طرف رجحان بڑھے گا۔ مالی معاملات کے حوالے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمسایوں سے میل ملاقات ہو گی۔ دشمنوں سے مقابلے کی پوزیشن میں رہیں گے۔
9تا16مارچ
انٹر اور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف پہلے کی نسبت زیادہ رہے گی۔ ان کو اپنے بڑے بہن بھائیوں سے تعلیم کے سلسلے میں بہتر مشورہ بھی ملتا نظر آ رہا ہے۔ آپ کے اپنی ساس کے ساتھ تعلقات میں پہلے کی نسبت بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ حکومتی اداروں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو کوشش کریں حل ہو جائیں گے۔ آپ کی اولاد اور شریک حیات کے درمیان ان بن تھی تو وہ دور ہو جائے گی۔ قرضہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تووہ ملتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری ،جوا وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے فائدہ اُمید کے مطابق نہ ہو سکے گا۔ ذاتی کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ ضرورت کے مطابق نہ ہو گا۔
17تا24مارچ
انعامی سکیمیں، لاٹری،جوا،بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اس میں فائدہ ہوتانظر آ رہا ہے۔ آپ کی توجہ اپنی ذات پر زیادہ رہے گی۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو کوشش کریں ، آپ کو ملتا نظر آ رہا ہے۔ نیز اس سلسلے میں اپنے بہن بھائیوں سے بھی رجوع کریں۔ کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک مسائل کا سامنا ہو گا۔ آپ کو اپنی خواہشات کی تکمیل میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریں وہ حل ہو جائے گا۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔
25تا31مارچ
وہ لوگ جن کا مقدمہ چل رہا ہے، فیصلہ ہو جانے کی کافی اُمید ہے۔ باقی اگر اس وقت فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ لٹک جائے گا۔ اپنے مزاج پر قابو رکھیں۔ غصہ اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں، ورنہ اس عرصہ میں ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے دشمنوں میں خود ہی اضافہ کریں۔ وہ لوگ جو کام کے سلسلے میں باہر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس عرصہ میں ان کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آئیں گی۔ لیکن اگر آپ نے محنت کی تو انشائ اللہ ان رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ رواں دنوں میں آپ کو محتاط رہنا اور احتیاط کرنا ہو گی، کیونکہ آپ کے دشمن بھی آپ کے خلاف کام کریں گے اور حادثہ ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔ رشتے داروں اور بہن بھائیوں کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہو گا۔
سعد تاریخیں
8-13-22-23-27
نحس تاریخیں
3-4-25-31
لکی نمبر
2-1-8

Libra 

یکم تا8ماچ
خفیہ دشمن اور مخالف آپ کو نقصان پہنچانے اور آپ کے کاموں میں رکاوٹ بنتے نظر آ رہے ہیں۔ جسمانی اور ذہنی سکون کے لیے آپ کو روحانی علاج کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آپ ہمارے ادارے سے رابطہ کریں۔ گھریلو حالات خراب رہیں گے۔ ساس اور شریک حیات دونوں کے ساتھ ناراضگی رہے گی۔ اولاد کو لے کر کسی قسم کی پریشانی تھی تو وہ دور ہو جائے گی۔ مالی حالات بہتر رہیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اخراجات میں اضافہ بھی ہو گا۔ جس کی وجہ سے آپ مالی حالات میں بہتری محسوس نہ کر سکیں گے۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے۔ یار دوستوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا ہو گا۔ عبادات کی طرف رجحان زیادہ رہے گا اور سکون بھی میسر آئے گا۔
9تا16مارچ
اندرون ملک سفر کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو سفر ممکن اور آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ آپ کے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ نیز بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا بھی رہے گا۔ ملازمین سے وابستہ کام حل ہو جائیں گے۔ ذاتی اور شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کا رجحان مذہبی کاموں کی طرف کم رہے گا۔ بیرون ملک سفر کی کوشش کر رہے ہیں تو اس دوران کامیابی ملتی نظر نہیں آ رہی۔ حکومتی اداروں اور عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ کام کے حل میں چند ایک مشکلات کا سامنا ہو گا۔ لیکن اگر آپ اپنی کوشش کو جاری رکھیں تو کام حل ہو جائیں گے۔ صحت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے تو صحت میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔
17تا24مارچ
آپ کے اپنی ساس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اگر خاندان کے دوسرے لوگوں سے ناراضگی ہے تو وہ بھی دور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ حکومتی اداروں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو وہ حل ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ ذاتی کاروبار کرنے والے حضرات کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں نسبت بہتری آئے گی، ان کے ساتھ سیروتفریح کے لیے بھی جائیں گے۔ لڑائی جھگڑے جیسے کاموں سے دوررہیں، آپ کو چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے۔ صحت کے حوالے سے چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ آپ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
25تا31مارچ
وہ لوگ جن کے ساتھ آپ کے کچھ معاملات حل طلب ہیں ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے یہ عرصہ بہترین ہے۔ اس ہفتہ میں آپ کو لوگوں سے اپنی بات منوانے میں نسبتاً آسانی ہو گی۔ جہاں تک مالی معاملات کا تعلق ہے آپ جلد بازی یا کاہلی کے تحت اپنا مالی نقصان کر بیٹھیں گے۔ زیادہ توقع یہ ہے کہ رقم کا آنا جانا لگا رہے گا۔ اس عرصہ کے دوران سفر کرتے ہوئے خصوصاً مختصر نوعیت کے ہوں، محتاط رہیں۔ دوران سفر یا پھر مشینری وغیرہ کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران کاروباری شریک کے ساتھ تلخ کلامی اور مالی اُمور پر بدمزگی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ تعلیم کے حوالے سے مختلف نئے پلان بنائیں گے۔
سعد تاریخیں
10-11-15-16
نحس تاریخیں
13-27
لکی نمبر
2-6-5

Scorpio 


یکم تا8ماچ
انعامی سکیمیں، بانڈ نمبر وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے۔ غیر ضروری اخراجات میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو کام کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاروباری افراد کے کام میں بہتری آئے گی۔ گھر کی تزئین و آرائش کی طرف رجحان رہے گا۔ ساس کے ساتھ ناراضگی تھی تو وہ دور ہو جائے گی۔ حکومتی افسران سے وابستہ اگر کوئی مسائل ہیں تو وہ ان دنوں میں حل ہو جائیں گے۔ لوگوں سے بہت زیادہ اُمیدیں وابستہ نہ کریں یہ آپ کے کام نہیںکریں گے۔ظاہری اور خفیہ دشمن دونوں آپ کے لیے مسائل پیدا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ سیرو تفریح کا پلان بنائیں گے لیکن جا نہ سکیں گے۔
9تا16مارچ
قانونی نوعیت کے درپیش مسائل ہیں تو کوشش کریں وہ آسانی سے حل ہو جائیں گے۔اس سلسلے میں آپ کو اپنے بہن بھائیوں سے مدد لینا بھی فائدہ مند رہے گا۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ ضرورت کے عین مطابق رہے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کے لوگوں سے وابستہ اکثر کام حل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ قرضہ لینے کی کوششیں کر رہے ہیں تو آپ کی کوششیں رنگ لاتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ شریک حیات کے ساتھ ناراضگی ہے تو وہ دور ہو جائے گی اور تعلقات بہترہو جائیں گے۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو وہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا اور اگر ہو بھی گیا تو اس کا فیصلہ آپ کے حق میں نہ ہو گا۔ آپ کو صحت کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔ ورنہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
17تا24مارچ
ملازمت سے وابستہ افراد کو کام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے ناراضگی ہے تو وہ دور ہوجائے گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یاردوستوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا بھی ہو گا۔ آپ اپنا مال رفاعی کاموں میںکم خرچ کریں گے۔ قانونی نوعیت جیسے مسائل کا شکار ہیں تو اس کا فیصلہ اگر اس عرصے میں ہوتا ہے تووہ آپ کے لیے بہتر ثابت نہ ہو گا۔ آپ کے اخراجات میں اضافہ ہو گا‘ سیروتفریح کے کافی پلان بنائیں گے۔ لیکن چند ایک دفعہ ہی جا سکیں گے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف کم رہے گی۔
25تا31مارچ
معاشرے میں عزت و وقار تھوڑا بڑھ جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اس ماہ بیرونی مصروفیت بھی بڑھ جائے گی۔ اس بات کا امکان ہے کہ تھوڑے بہت اخراجات ذاتی نمود و نمائش کے لیے بھی کیے جائیں۔ صاحب حیثیت لوگ خاص کر خاندان سے تعلق رکھنے والے آپ کی مدد کو آ سکتے ہیں۔ اس عرصہ میں وہ افراد جن کی ترقی یا اضافہ تنخواہ وغیرہ متوقع تھا اس حوالے سے ان کو ایک حد تک کامیابی کی اُمید لگانی چاہیے۔ ایسے کاروباری افراد جو اپنے معاملات میں زیادہ تر ملازمین پر اعتبار کرتے ہیں۔ یہ ایسا وقت ہے جس میں ان کو محتاط رہنا ہو گا۔ بڑی رقم ملازم کے ہاتھ میں نہ دیں۔ چوری، فراڈ یا دھوکہ ہونے کا امکان ہے۔
سعد تاریخیں
3-4-13-18-27-31
نحس تاریخیں
1-20-29
لکی نمبر
9-0-2

Sagittarius


یکم تا8ماچ
مالی حالات بہتر رہیں گے۔ سواری کی مرمت پر اخراجات ہوں گے۔ وہ افراد جو نئی سواری خریدنا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکے گا۔ قانونی مسائل کا شکار ہیں تو کوشش کرنے پر یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سفر کے امکانات بھی ہیں۔ کاروباری افراد کو کام کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن اگر یہ کام میں بہتری کے حوالے سے نئی سکیمیں بنائیں تو نقصان اور پریشانی کم ہو گی۔ وہ افراد جو ملٹی نیشنل فرموں اور کمپنیوں میں نوکری حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ان کو کامیابی ملنے کی توقع ہے۔ انٹرلیول اور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کا دھیان تعلیم کی طرف کم رہے گا۔دشمنوں کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی کا اندیشہ نہیں۔
9تا16مارچ
آپ کے اخراجات میںکمی آتی نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنے مالی حالات میں بہتری محسوس کریں گے۔ اگر کوئی شخص آپ کا مقروض ہے تو وہ رقم یا اشیائ واپس مل سکتی ہیں۔کاروبار سے منسلک افراد کے کام میںبہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔ کسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں یا تھے تو اس بیماری کی وجہ سے دوبارہ پریشانی کا سامنا ہو گا۔ آپ کی اپنے شریک حیات کے ساتھ تھوڑی بہت اَن بَن ہو گی۔ اندرون ملک سفر کی کوشش کررہے ہیں تو آپ کو کامیابی ملتی نظر آ رہی ہے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے فائدہ آپ کی اُمید کے مطابق نہ ہو گا۔ آپکی چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
17تا24مارچ
ذاتی کاروبار کرنے والے افراد کے کام میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے، لیکن شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کے کام میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی۔ اولاد کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اولاد اور شریک حیات کے ساتھ سیروتفریح کے لیے بھی جائیں گے۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔یار دوستوں سے ملنا جلنا کم رہے گا۔ز مین و جائیداد وغیرہ کی خرید و فروخت کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہو گا۔ معاشرے میں اور لوگوں کی نظر میں آپ کی عزت پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
25تا31مارچ
مجموعی طور پر آپ کی توجہ چھوٹے بہن بھائیوں، عزیزوں اور رشتے داروں کی طرف ہوگی۔ دوسرے شہر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ سفر کرنے کے دوران اخراجات زیادہ ہوں گے۔ اگر آپ کے جاننے والے بیرون ملک رہتے ہیں تو اچھی خبر موصول ہو سکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو ا پنے دفتری کام کی طرف خاصی توجہ دینی ہو گی۔ ترقی یا تنخواہ میں اضافہ کی خواہش پوری ہونے کی توقع نہیںہے۔انعامی سکیموں، بانڈ نمبروں وغیرہ سے انعام متوقع ہے۔ لیکن یہ پیسہ کسی کام میں خرچ کرنے کی بجائے عیاشی میں ضائع کر دیں گے۔ موسیقی سننے کی طرف رجحان رہے گا اور متعدد فلمیں بھی دیکھیں گے۔
سعد تاریخیں
6-15-16
نحس تاریخیں
3-4-18-25-31
لکی نمبر
5-4-3

Capricorn 


یکم تا8ماچ
گھریلو معاملات میں اونچ نیچ رہے گی۔ کاروبار سے وابستہ افراد کو کام سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ کسی کو رقم قرض دی ہوئی ہے تو اس کے واپس ملنے کے امکانات بن رہے ہیں۔ سفر کرنے سے گریز کریں، مقصد میں کامیابی نہ مل سکے گی۔ حادثہ کا بھی خدشہ ہے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری کی طرف رجحان بڑھے گا، نیز کامیابی ملنے کی توقع بھی ہے۔ مالک مکان سے مکان کی مرمت یا کرایہ کا مسئلہ چل رہا ہے تو وہ حل نہ ہو سکے گا۔ لڑائی جھگڑے کریں گے۔ دشمنوں میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف پوری طرح نہ ہو گی۔ یہ کتابیں پڑھنے میں تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ خواہشات کو پورے کرنے کے لیے کافی محنت کریں گے، نیز اس حوالے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
9تا16مارچ
آپ کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری آتی نظر آرہی ہے۔ آپ کے فضول اخراجات میںکمی ہو گی۔ انعامی سکیمیں، بانڈ، لاٹری ،میچ وغیرہ ہیں تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ اولاد کے ساتھ ناراضگی ہے تو اب تعلقات استوار ہوں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں چھوٹے موٹے مسائل کا سامنارہے گا۔ قانونی نوعیت کے درپیش مسائل کا فیصلہ پوری طرح آپ کے حق میں ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ شریک حیات کے ساتھ ناراضگی ہو گی، لیکن جلد صلح بھی ہو جائے گی۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ کاموں کے حل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساس ہیں تو بہو کے ساتھ تعلقات میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔
17تا24مارچ
آپ کے اپنی ساس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ آپ کا رجحان مذہبی کاموں کی طرف زیادہ رہے گا۔ قانونی نوعیت کے مسائل درپیش ہیں تو کوشش کریں حل ہو جائیں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں۔ ملازمین سے وابستہ کام مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔ خاندانی یا ذاتی زمینیں ہیں تو اس سے فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف زیادہ رہے گی۔
25تا31مارچ
مجموعی طور پر آپ کی توجہ سیروتفریح کی طرف رہے گی۔ ایسے پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہو گا جس میں موسیقی وغیرہ ہو گی۔ اچانک روپے ملنے کے چانسز ہیں۔ اگر کسی دوست سے روپے اُدھار مانگیں گے تو مل سکیں گے اور اگر آپ نے کسی دوست کو روپے بطور قرض دئیے ہوئے ہیں تو طلب کرنے پر ملنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ نئے لوگوں سے بھی رابطہ ہو گا، جو آپ کے لیے خوشی کا سبب بنیں گے۔ آپ کے اندازِ گفتگوسے متاثر ہو کر یہ لوگ آپ کے دوست بنیں گے۔ مشروبات کا استعمال زیادہ کریں گے۔ طوالت بیماری کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شادی بیاہ اور تقریبات کی دعوت ملے گی، لیکن جا نہ پائیں گے۔
سعد تاریخیں
3-4-18-22-23-31
نحس تاریخیں
20-25
لکی نمبر
1-4-5


Aquarius 


یکم تا8ماچ
قانونی معاملات اور وراثتی معاملات مزید پیچیدگیاں لیتے نظر آئیں گے۔ اگر قانونی مقدمات کا حل نکلا بھی تو آپ کے لیے بہتر نہ ہو گا۔ غیر ضروری گفتگو سے باز رہیں، کیونکہ آپ کی زبان سے ایسے الفاظ نکل سکتے ہیں جو آپ کو لوگوں کی نظر میں بُرا بنا دیں۔ کاروبار سے وابستہ افراد کا کام چلتا رہے گا، لیکن ان کے لیے بہتر ہے کہ نئی سکیمیں بنائیںجس کے ذریعے ان کی دکانداری بڑھے گی۔ خاندان کے لوگوں سے ملنا جلنا ہو گا۔شریک حیات اور ساس کے ساتھ بھی تعلقات بہتر رہیں گے۔ چھوٹے بہن بھائیوں کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ عمر میں بڑے لوگوں اور حکومتی افسران سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
9تا16مارچ
بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی ہے تو اب تعلقات میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے، لیکن چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ تھوڑی بہت اَن بن رہے گی۔ بڑے بہن بھائیوں اور یاردوستوں سے ملنا جلنا بھی رہے گا۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے فائدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ آپ کی خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو کوشش کریں آپ کو ملتا نظر آ رہا ہے۔ نیز اس سلسلے میں اپنے یار دستوں اور بہن بھائیوں سے رابطہ کرنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کامیابی نہ مل سکے گی۔ سیروتفریح کے پلان بنائیں گے لیکن جا نہ سکیں گے۔
17تا24مارچ
قرضہ لینا چاہتے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں تو رواں عرصے میں اپنی کوشش کو جاری رکھیں، آپ کا کامیابی ملتی نظر آ رہی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں ہے۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریں وہ حل ہو جائے گا۔بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو رواں عرصے میں فائدہ مند ثابت نہ ہو گا۔ آپ کے اخراجات قابو میں آتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ سخت رہے گا، جس کی وجہ سے اکثر کام حل نہ ہو سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو اپنی کوشش کو جاری رکھیں۔ آپ کا کامیابی مل جائے گی۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔
25تا31مارچ
یہ عرصہ کام اور کاروبار میں رکاوٹیں لائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ ایک اچھی آفر محض اس لیے رد کر دیں کہ آپ ذہنی طور پر پُرسکون نہیں تھے۔ گھریلو ماحول کی طرف توجہ رہے گی۔ اس کے علاوہ گھر کی تزئین و آرائش کی طرف بھی توجہ دیں گے۔ گھر، جائداد یا سواری کی خریدنے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے، آپ کو اپنی خواہش کی چیز ملنے کے امکانات کم ہیں۔یار دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگائیں گے۔ شریک حیات اور ساس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی اُمید پیدا ہو گی۔ اعلیٰ افسران اور حیثیت والے لوگوں کی وجہ سے آپ کے کئی ایک کام حل ہو جائیں گے۔
سعد تاریخیں
6-10-11
نحس تاریخیں
1-22-23-29
لکی نمبر
1-2-5
٭٭٭٭٭





No comments:

Post a Comment