Monday, 6 January 2014

Talisman

یہ طلاسم ہیں کیا؟
                        زمانہ قدیم سے سات بنیادی کواکب کو زائچہ میں موثر خیال کیا جاتا ہے۔ گو آج کل یورانس نیپچون اور پلوٹو کو بھی نجوم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تاہم سات بنیادی کواکب کے اثرات کا مقابلہ کرنا اِن کے بس میں نہیں ہے۔ خالد اسحق راٹھور نے اپنے طویل تجربے  علمی اور فنی مہارت کے ساتھ اِن سات بنیادی کواکب کے اشکالی اور عددی طلاسم کا کھوج لگایا اور اسلامی عملیات کے ملاپ سے اِن کو ایک خاص روحانی طاقت کے تابع کر دیا تاکہ اِن کے اثرات میں غیر معمولی اضافہ ہو اور اِن سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں جن کی تفصیل ذیل کی سطور میںبیان کی گئی ہے تاہم طلاسم کے اثرات پڑھنے سے قبل جان لیں کہ اِن کو بنایا کس طرح گیا ہے۔ اِ ن کی بنیاد کیا ہے اور یہ کیوں اور کیسے کام کرتے ہیں؟
                        ہر طلسم تین حصوںپر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ عددی طلسم پر مشتمل ہے۔ دوسرا طلسم سے منسوب ایک خاص شکل جو کہ عددی طلسم کی پشت پر بنائی جائے گی اور تیسرا حصہ اُن اسماءو آیات پر مشتمل ہے جو ہر عددی طلسم کے چاروں اطراف میں تحریر کی گئی ہیں۔ یوں انتہائی قدیم طلاسم کو اسمائے ربی و آیات قرآنی سے ایک خاص طاقت کا منبع بنایا گیا ہے اور اس طرح اِن کے اصل اثرات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔  یہ تمام طلاسم پہلی دفعہ آپ کی نظر سے گزریں گے۔ اس بارے میں تفصیلی مضمون آپ خالدہندی جنتری2009 میں دیکھ سکتے ہیں۔وہ جو اِن طلاسم کو خود بنانے کے خواہش مند ہوں اس جنتری کی انہیں حد درجہ ضرورت ہو گی۔
www.amliyat-jadoo.blogspot.com

No comments:

Post a Comment