Thursday, 9 January 2014

Daily Urdu Horoscope

آج کا دن کیسا گزرے گا

January 09, 2014

حمل

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔بننے سنوارنے کو دل چاہے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش کی طرف متوجہ ہوں گے۔ دوران سفر حادثہ کا اندیشہ ہے۔

ثور

صحت بہتر رہے گی۔ نئے دوست بنائیں گے۔ روزمرہ اُمور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ملازمین سے زیادہ توقعات وابستہ نہ رکھیں۔اولاد کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔

جوزا

صحت کی طرف خاص توجہ دیں گے اور لوگوں کو بھی صحت میں بہتری کے حوالے سے مشورے دیں گے۔ اپنے کاموں کو نیند پر ترجیح دیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کریں گے۔

سرطان

کسی نہ خوشگوار واقعے سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔خرابی صحت کی صورت علاج پر خصوصی توجہ دیں، ورنہ مرض بڑھ سکتا ہے اور صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔لوگوں کی مدد کریں گے۔

اسد

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔ عشق و محبت کے کاموں سے دور رہیں، شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھا ر دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔

سنبلہ

مخالفین کو نیچا دکھانے اور کامیابی کے حصول کے لیے جدوجہد رنگ لائے گی۔منگنی اور رشتے کے امکانات نہیں ہیں۔ طالب علموں کی توجہ غیر ضروری کاموں کی طرف رہے گی۔

میزان

شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر جاناہو گا۔ مالی معاملات میں تنگی کا سامنا رہے گا۔لوگوں کی مدد کرنے کے مواقع ملیں گے۔مالی حالات بہتر رہیں گے۔ شراکتی کام میں بہتری کی توقع ہے۔

عقرب

محفلوں میں جائیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہوں گے۔ مخالفوں سے محتاط رہیں۔ آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔گمشدہ چیز واپس مل سکتی ہے۔

قوس

والدہ کے رشتے داروں سے تعلقات بہتر ہوں گے اور میل جول بڑھے گا۔وقت کا ضیائع کریں گے۔ بجلی اور ایسے کام جن سے آپ کا تعلق نہیں، ان سے دور رہیں،حادثہ کا خدشہ ہے۔

جدی

زبان اور لہجہ کا غیر ضروری استعمال آپ کے دشمنوں اور مخالفوں میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ خواہشات کی تکمیل ہو گی۔ایک ایسا وقت جب محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔

دلو

جانور کا صدقہ دیں۔ تاکہ مشکل وقت آسانی سے ٹل جائے۔ ذمہ داریوں کا بوجھ اُٹھانے سے بچیں گے۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے میل ملاپ سیروتفریح کا موقع ملے گا۔

حوت

پانی کا استعمال زیادہ کریں۔انعامی سکیموں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ ترقی کے مواقع ملیں گے۔ عمر میں بڑے لوگ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ رشتے ،شادی کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

No comments:

Post a Comment