Tuesday, 20 May 2014

السحر العجیب فی جلب الحبیب Al Shar ol ajeeb fil jalb al habib

      اس کتاب کے مصنف عبدالفتاح السید الطوخی ہیں۔ خالد اسحق راٹھور کی زیر نگرانی اس عربی کتاب کا اُردو ترجمہ شائع کیا گیا ہے۔ یہ کتاب قدیم ترین اور عجیب و غریب عملیات و طلسمات لیے ہوئے ہے۔ محبت، حب، تسخیر، بغض، جنات اور دیگر مخلوق مثلاً ملک احمر ملکہ عاینتہ سے کام لینے، دشمنی، صحت، ظالم کے قتل،غائب کی حاضری، چوری کے لیے، گاہکوں کو متوجہ کرنے، حمل ہونے اور بندش جیسے کم و بیش دوسو کے قریب لاجواب اور ایسے اعمال جو اس سے قبل کسی فرد کی نظروںسے نہ گزرے ہوں گے، اس کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب میں تمام عربی عبارت کو اعراب لگا دی گئی ہیں تاکہ پڑھنے میںآسانی رہے۔








Saturday, 17 May 2014

Daily Horoscope

آج کا دن کیسا گزرے گا

May 17, 2014
حمل
صحت اچھی رہے گی۔ معاملات میں آسانی پیدا ہو گی اور لوگوں سے متعلق کام ہونے کی توقع ہے۔حصول حق کے لیے جدوجہد مثبت رنگ لے گی۔

ثور
مخالفین پر غلبہ رہے گا۔چھوٹے موٹے مسائل سے پریشان نہ ہوں، کامیابی حاصل ہو گی۔ گھریلو کاموں اور گھر کی تزئین و آرائش کا رجحان رہے گا۔

جوزا
مخالفین سے محتاط رہیں، کچھ نہ کچھ حرکت ضرور کریں گے۔ کسی نئی جگہ زمین یا مکان وغیرہ کا سودا نہ کریں۔ مستقبل میں پریشانی ہو گی۔ لڑائی جھگڑے سے بچیں۔

سرطان
شراکتی معاملات میں نقصان اور پریشانی ہو گی۔ مالی معاملات میں تناؤ رہے گا۔ اپنے اخراجات کو کنٹرول کریں۔بلاوجہ دوسرں کی لڑائی اپنی گردن میں ڈالیں گے۔

اسد
اپنے آپ کو عقل کل خیال نہ کریں۔ جن باتوں کی سمجھ نہیں اِن کے حوالے سے کسی سے مشورہ کرنا مناسب رہے گا۔ شریک حیات پر دباؤ بڑھانے سے حالات میں تناؤ پیدا ہو گا۔

سنبلہ
چھپی ہوئی باتیں ظاہر ہوں گی۔ جو باعث صدمہ بھی ہو سکتی ہیں۔ لوگوں سے توقعات پوری نہ ہوں گی۔ ملازم فائدہ مند ثابت نہ ہوں گے۔ سفر کا امکان رد ہو گا۔

میزان
صدقہ خیرات ضرور کریں۔ جو بھی مشکل آئے گی آپ کی مستقل مزاجی سے حل ہو جائے گی۔ اچھی خوراک ملے گی اور بیرون ملک سے متعلق معاملات آگے چلیں گے۔

عقرب
خفیہ دشمن حرکت میں آئیں گے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔دوران سفر گاڑی کی خرابی متوقع ہے۔ اپنی بات پر اڑے رہیں گے۔

قوس
صحت اچھی رہے گی۔ گھریلو معاملات میں محتاط رویے کی ضرورت ہے۔ اولاد پر خصوصی توجہ دیں، دیکھیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ گھر کی ڈیکوریشن پر توجہ دیں گے۔

جدی
دوست و احباب کے ساتھ محفل کا امکان ہے۔ کھانے پینے کی طرف رجحان رہے گا۔ بچوں کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ بیرون ملک سے اچھی خبر متوقع ہے۔

دلو
نئی یا پرانی سواری خریدنے کے خواہش مند ہیں تو موزوں وقت ہے۔ گھریلو سکون کے لیے متلاشی رہیں گے۔ رشتہ وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کو کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

حوت
اگر کامیابی چاہتے ہیں تو کچھ سخت اقدام اٹھانے ہوں گے۔عزیز و اقاراب سے حسب منشاء مدد نہ ملے گی۔ وراثتی اُمور کے حل کچھ نہ کچھ ملنے کی اُمید ہے۔

Friday, 16 May 2014

سحر بار نوخ (Shar Bar Nuh)


            یہ بنیادی طور پر ہزاروں سال قبل گزرے ہوئے حکیم الحکماءفرید عصر حکیم برنوخ ساحر سوڈانی کی کتاب ہے جسے قلمی نسخے سے عربی کتاب کی شکل الطوخی فلکی نے دی اورراٹھور پبلشرز نے اس کتاب کو قارئین کے لےے اردوترجمہ کے ساتھ شائع کیاہے۔آج ہی طلب کریں۔اس سے قبل ایسے عملیات آپ نے نہ دیکھے اور نہ پڑھے ہوں گے۔موضوع کے اعتبار سے ایک قابل قدر کتاب ہے۔






Daily Horoscope



May 16, 2014

حمل

اگر کوئی پریشانی ہے تو اس کا حل نکل آئے گا۔ صحت اچھی رہے گی۔ مقدمہ بازی سے حصول مقصد حل نہیں ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے بہتر ہے۔

ثور

حصول تعلیم اور فنی مسائل کے حل ہونے کا امکان ہے۔ زراعت کے شعبے سے متعلق افراد کے لیے بہتر وقت ہے۔ گوشت کھانے کو دل کرے گا۔

جوزا

تعلیمی و تحریرو تقریر جیسے معاملات میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کر سکیں گے۔ سفر کا موقع ملے گا۔ ممکن ہے سیرکے لیے جائیں۔کسی پرانے ملنے والے سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

سرطان

صحت کی گڑ بڑ سے واسطہ پڑے گا۔ سواری لینے یا مرمت کروانے کے لیے اچھا وقت ہے۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی ہو گی۔

اسد

موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔ درپیش مسائل کے حل کے لیے لوگوں کی باتیں سننے کی بجائے اپنے ذہن سے کام لیں۔ ایک محتاط وقت۔

سنبلہ

ذاتی کام شروع کرنے کے حوالے سے موزوں وقت نہیں۔ البتہ نوکری وغیرہ کی تلاش کے لیے اچھا وقت ہے۔ اولاد یا رشتہ وغیرہ کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

میزان

رُکے ہوئے کام ہونے کی توقع ہے۔ اِسی طور مالی معاملات میں بھی آسودگی نظر آتی ہے۔ سفر اور سڑک وغیرہ دھیان سے پار کریں۔ حادثے و چوٹ کا امکان ہے۔

عقرب

آسودگی کا حصول ہو گا۔ کام کی طرف زیادہ میلان نہ ہو گا۔ اچھا کھانا ملے گا۔ جنسِ مخالف کے حوالے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔

قوس

مخالفت اور بدمزگی سے واسطہ پڑے گا۔ ذہنی دباؤ یا اُلجھن کا شکار رہیں گے۔ دوستوں کے ساتھ ناراضگی ہو سکتی ہے جوجلد حل ہو جائے گی۔ پریشان نہ ہوں۔

جدی

اپنے غصے اورمزاج کو قابو میں رکھیں،ورنہ حاصل ہوتی کامیابی دور چلی جائے گی۔۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں کچھ گڑ بڑ ہو گی اور پھر معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

دلو

رشتہ لینے اور دینے کے لیے موزوں وقت نہیں۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔ انعامی سکیموں اور لاٹری وغیرہ میں معمولی فائدہ ممکن ہے۔

حوت

مخالفت اور عداوت سے واسطہ رہے گا۔ مالی معاملات کے حل کے لیے قرضہ لینا مشکل ہو گا۔ شادی اور رشتہ کے حوالے سے موزوں وقت ہے۔