ساعات حقیقی
ساعات کا ایک نیا طریقہ کار جو کہ خالداسحاق راٹھور کی ذاتی تحقیق اور تجربے کا نچوڑ ہے، پہلے یہ طریقہ آپ کے علم میں نہ آیا ہو گا۔
عام مروجہ طریق کی بجائے اس میں پہلے ساعتوں کو سات حصوں اور پھرہر ساعت کو مزید سات حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کتاب میں ستر (70) صفحات پر مشتمل جدول میںسو فی صد درستگی کے ساتھ تمام دنیا کے لیے ساعتیں استخراج کر دی گئی ہیں۔اس طرح کی جدول آج تک کسی نے تیار نہ کی ہے۔
اس کتاب میں مندرجہ بالا طریقے سمیت ساعتیں معلوم کرنے کے دس (10) مختلف طریقے بیان کئے گئے ہیں۔ مختلف ساعتوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے تفصیلی حالات‘ سعد و نحس ساعتیں‘ عملیات‘روزگار‘ امراض‘ جنس‘ سمت‘ رنگ‘ انعامی نمبر‘منسوبات‘ اسم مولود‘ صدقہ‘ طلسم ساعات جیسے امور پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تمام ساعات اکبر و صغیر میں پوچھے گئے سوالوںکے جواب کے موضوع پر تفصیلی باب‘ کتاب کو چار چاند لگانے کا باعث ہے۔ اس سے آپ دنیا کے کسی بھی سوال کا درست جواب اعتماد سے دے سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment