Showing posts with label Astrology in urdu. Show all posts
Showing posts with label Astrology in urdu. Show all posts

Tuesday, 22 March 2016

اسباق دست شناسی

   اسباق دست شناسی
                یہ کتاب پامسٹری،کے ہر طالب علم کی ضرورت ہے۔یوں تو دست شناسی کے موضوع پر لاتعداد کتب بازار میں دستیاب ہیں۔ تاہم اس کتاب کو تحریر کرتے ہوئے اس بات کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ اس فن و علم کے متلاشی دست شناسی کی دقیق اور فنی بنیادوں کوآسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔ اس کو اسباق کے طرز پر تحریر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی مدد سے ہر فرد علم دست شناسی کو باآسانی سمجھ سکتا ہے۔تعین وقت کے حوالے سے اس کتاب میں خصوصی بحث کی گئی ہے۔

Saturday, 14 June 2014

Daily Horoscope In Urdu

آج کا دن کیسا گزرے گا

June 13, 2014

حمل

حسن اور جمال کسی نہ کسی صورت زندگی میں داخل ہوتا نظر آتا ہے۔ کسی بھی بے ہودہ حرکت سے بچیں۔احکام اعلیٰ سے کام نکلوانے کے لیے موزوں وقت ہے۔

ثور

جراحی کے لیے مناسب وقت ۔شادی بیاہ کے لیے مناسب وقت نہیں۔بہن بھائیوں سے چلتی آ رہی رنجشیں دور ہونے لگیں گی۔ مالی حالات بہتر رہیں گے۔ دشمن بدمزگی پیدا کر سکتے ہیں۔

جوزا

گھریلو ماحول بہتر رہے گا۔ مشترکہ بنیادوں پر کی گئی ڈیلز فائدہ نہیں دیں گی۔موسم کا لطف اُٹھائیں گے۔ مزاج میں تبدیلی کا عنصر غالب رہے گا۔قرضہ جات سے نجات ملے گی۔

سرطان

راز زندگی دوسروں پر کُھلنے نہ دیں اور دشمن کو کمزور نہ سمجھیں وہ آپ کی کمزوریوں کا فائدہ ضرور اٹھانا چائیں گے۔کام سے زیادہ نیند کو ترجیح دیں گے۔ سفر میں محتاط رہیں، چوٹ و حادثے کا خطرہ ہے۔

اسد

صحت اچھی رہے گی اور کھانے پینے میں رجحان رہے گا۔چھپی ہوئی باتیں اور دشمن آپ پر ظاہر ہوں گے۔ محنت کو جاری رکھیں۔تحریری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ

خاص طور پر مرد حضرات بگڑے ہوئے معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ دانشمندی اور عقلمندی کی باتیں کریں گے۔ دوسرے آپ سے متاثر بھی ہوں گے۔

میزان

انعامی سکیمیں، بانڈ پرچی وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام نکلنے کی توقع ہے۔ بُری خبر سننے کو ملے گی۔قانونی معاملات آپ کے حق میں انجام پائیں گے۔

عقرب

مزاج میں تبدیلی کا عنصر غالب رہے گا اخراجات میں اضافہ ہو گا۔حکام اعلی سے کام نکلوانے کے لیے موزوں وقت ہے۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو گی۔ سفر میں کامیابی نہیں ہو گی۔

قوس

آسان ذرائع آمدن کا راستہ اختیار کریں گے۔ رفاعی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں گے۔جواہرات کی طرف خاصی دلچسپی لیں گے اور اس کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہو گا۔

جدی

مہمانوں کا آنا ہو سکتا ہے۔اولاد کی خوشی ملے گی ۔ اپنی ذات پر خاصی توجہ دیں گے۔کھانے پینے کی طرف رجحان رہے گا اور اچھی غذا کھائیں گے۔

دلو

پرندے آزاد کروائیں۔عشق و محبت کے معاملات میں رجحان بڑھے گا۔ حصول تمنا بھی ممکن ہے۔ اولاد کے معاملات توجہ طلب رہیں گے۔ خواہشات کی تکمیل کے لیے محنت کریں گے۔

حوت

جنسِ مخالف کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہوں گے۔اشیاء کی توڑ پھوڑ اور ضروری مرمت کا وقت ہے۔ کاموں کو کرنے کی بجائے ان کو اگلے دنوں پر ٹالنے کی کوشش میں ہوں گے۔

Thursday, 9 January 2014

Daily Urdu Horoscope

آج کا دن کیسا گزرے گا

January 09, 2014

حمل

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔بننے سنوارنے کو دل چاہے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش کی طرف متوجہ ہوں گے۔ دوران سفر حادثہ کا اندیشہ ہے۔

ثور

صحت بہتر رہے گی۔ نئے دوست بنائیں گے۔ روزمرہ اُمور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ملازمین سے زیادہ توقعات وابستہ نہ رکھیں۔اولاد کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔

جوزا

صحت کی طرف خاص توجہ دیں گے اور لوگوں کو بھی صحت میں بہتری کے حوالے سے مشورے دیں گے۔ اپنے کاموں کو نیند پر ترجیح دیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کریں گے۔

سرطان

کسی نہ خوشگوار واقعے سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔خرابی صحت کی صورت علاج پر خصوصی توجہ دیں، ورنہ مرض بڑھ سکتا ہے اور صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔لوگوں کی مدد کریں گے۔

اسد

مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے اور کچھ سکون کا سانس ملے گا۔ عشق و محبت کے کاموں سے دور رہیں، شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھا ر دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔

سنبلہ

مخالفین کو نیچا دکھانے اور کامیابی کے حصول کے لیے جدوجہد رنگ لائے گی۔منگنی اور رشتے کے امکانات نہیں ہیں۔ طالب علموں کی توجہ غیر ضروری کاموں کی طرف رہے گی۔

میزان

شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر جاناہو گا۔ مالی معاملات میں تنگی کا سامنا رہے گا۔لوگوں کی مدد کرنے کے مواقع ملیں گے۔مالی حالات بہتر رہیں گے۔ شراکتی کام میں بہتری کی توقع ہے۔

عقرب

محفلوں میں جائیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہوں گے۔ مخالفوں سے محتاط رہیں۔ آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔گمشدہ چیز واپس مل سکتی ہے۔

قوس

والدہ کے رشتے داروں سے تعلقات بہتر ہوں گے اور میل جول بڑھے گا۔وقت کا ضیائع کریں گے۔ بجلی اور ایسے کام جن سے آپ کا تعلق نہیں، ان سے دور رہیں،حادثہ کا خدشہ ہے۔

جدی

زبان اور لہجہ کا غیر ضروری استعمال آپ کے دشمنوں اور مخالفوں میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ خواہشات کی تکمیل ہو گی۔ایک ایسا وقت جب محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔

دلو

جانور کا صدقہ دیں۔ تاکہ مشکل وقت آسانی سے ٹل جائے۔ ذمہ داریوں کا بوجھ اُٹھانے سے بچیں گے۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے میل ملاپ سیروتفریح کا موقع ملے گا۔

حوت

پانی کا استعمال زیادہ کریں۔انعامی سکیموں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ ترقی کے مواقع ملیں گے۔ عمر میں بڑے لوگ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ رشتے ،شادی کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

Friday, 3 January 2014

Horary Horoscope

Horary Horoscope (in Urdu/English)
To know about any particular matter like marriage, business, children, health, etc this horoscope is made. To know about the future patron of any of these matters you can write or come to us. Each and every matter will be discussed and dealt separately. Maximum details and aspects of the particular problem will be discussed.